عاصمہ جہانگیرکا آخری دیدار ،تصویر دیکھ کر آپ بھی افسردہ ہو جائیں گے

عاصمہ جہانگیرکا آخری دیدار ،تصویر دیکھ کر آپ بھی افسردہ ہو جائیں گے
عاصمہ جہانگیرکا آخری دیدار ،تصویر دیکھ کر آپ بھی افسردہ ہو جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مظلوم لوگوں کے لیے مضبوط آواز ،انسانی حقوق کی علمبردار اور دنیا بھر میں شہرت پانے والی معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کا نماز جنازہ ادا کردیا گیا جس کے بعد اب ان کے جسد خاکی کو تدفین کے لیے بیدیا روڈ پرلے جا یا جا رہا ہے ۔ادھر سوشل میڈ یا پر عاصمہ جہانگیر کی میت کی تصویر بھی وائرل ہو گئی جسے دیکھ کر سوشل میڈ یا صارفین بھی افسردہ ہو گئے ۔

تفصیل کے مطابق قذافی سٹیڈیم کے ایل سی سی گراﺅنڈ میں جماعت اسلامی کے بانی سید ابولاعلیٰ مودودی کے فرزند حید ر فاروق مودودی نے عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ پڑھائی جس میں سیاستدانوں،قانون دانوں ،صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔نمازجنازہ پڑھانے کے بعد عاصمہ جہانگیر کے جسد خاکی کو فل پروف سیکیورٹی میں بیدیاں روڈ پر واقع ان کے فارم ہاوس لے جا یا جا رہا ہے جہاںان کی تدفین کی جائے گی ۔دوسری جانب عاصمہ جہانگیر کی میت کی تصویر بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ ان کا آخری دیدار کر رہے ہیں جبکہ ان کی بیٹی منیزے جہانگیر بھی میت کے قریب افسردگی کے عالم میں کھڑی ہوئی ہیں ۔

واضح رہے کہ عاصمہ جہانگیر دو روز قبل دل کا دورہ پڑنے کے باعث جاں بحق ہوئیں ،انہوں نے اپنی زندگی میں مظلوموں کے لیے آواز اٹھائی اور انصاف کی فراہمی کو یقین بنانے کے لیے بھر پور جدو جہد کی ۔عاصمہ جہانگیر نے آمروں کے خلاف بھی کلمہ حق بلند کیا ۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی