فحش حرکات پر 3 اداکاراﺅں، 3 تھیٹر منیجرز کو نوٹس جاری

فحش حرکات پر 3 اداکاراﺅں، 3 تھیٹر منیجرز کو نوٹس جاری

لاہور (ویب ڈیسک) کیپری، پنجاب اور فیصل تھیٹرزمیں اداکارائوں کے غلط اشارے اور فحش حرکات کی رپورٹس کا ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لے لیا ، ڈپٹی کمشنر کے حکم پر سپرنٹنڈنٹ ایڈمن نے 3 اداکارائوں اور 3تھیٹر منیجر زکو نوٹس جاری کر کے وضاحت طلب کر لی۔

ذرائع نے دنیا کو بتایا کیپری تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامہ "ہسدے آئو، ہسدے جائو "میں اداکارہ خوبصورت کیف ، پنجاب تھیٹر میں اداکارہ شیزہ اور فیصل تھیٹر میں اداکارہ نور بٹ کی جانب سے شائقین کو غلط اشارے اور فحش حرکات کر نے کی مانیٹرنگ رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سہیل احمد ٹیپو نے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔ ذرائع کے مطابق سپرنٹنڈنٹ ایڈمن ڈپٹی کمشنر آفس فوکل پرسن برائے تھیٹرز چودھری عاصم طفیل نے مذکورہ اداکاراﺅں سمیت 3 تھیٹر منیجرز سے وضاحت طلب کر لی اور انہیں دو روز کے اندر خود پیش ہو کر جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...