سعودی ایئرلائن نے پاکستانیوں کو انتہائی شاندار خوشخبری سنادی

سعودی ایئرلائن نے پاکستانیوں کو انتہائی شاندار خوشخبری سنادی
سعودی ایئرلائن نے پاکستانیوں کو انتہائی شاندار خوشخبری سنادی

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی ایئرلائن ’فلائی ناس‘ نے اپنا فلائیٹ آپریشن وسیع کرتے ہوئے دائرہ کار پاکستان تک بڑھادیا اور ایک ہفتے میں پروازوں کی تعداد 14تک کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کا آغاز جمعرات سے ہوگا۔

عرب نیوز کے مطابق فلائی سعودی ایئرپورٹس سے براہ راست پاکستان کے بڑے شہروں کیلئے 14پروازیں شروع کرنے جارہی ہے ، اپنے آپریشن کا دائرہ کار ایشیاءتک بڑھانے اور نئے عالمی روٹس کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے کمپنی نے کہاکہ ’فلائی ناس دمام ، ریاض اور جدہ سے لاہور اور اسلام آباد کیلئے پروازیں شروع کررہے ہیںجس کا آغا زجمعرات کو ریاض سے لاہور پروازسے ہوگا جبکہ جمعہ کو ریاض سے اسلام آباد کیلئے پرواز جائے گی ، اسی طرح دمام سے لاہور کی پرواز بھی جائے گی تاہم جدہ سے لاہور کی پرواز ہفتہ کو روانہ ہوگی ۔

پاکستان کیلئے اس فلائٹ آپریشن اے 320اور بی 767طیارے استعمال ہوں گے جبکہ بکنگ فلائی ناس کی سمارٹ فون اپلیکیشن، ٹریول ایجنٹس یا فلائی ناس کی ویب سائٹ سے کروائی جا سکتی ہے ۔

عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر خان ہاشم بن صدیق نے کہاکہ ’پاکستان کیلئے فلائی ناس کا آپریشن دوبارہ شروع ہونا خوش آئند ہے ، ایئرلنکس سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان سفر آسان ہوگا بلکہ لوگوں کے درمیان براہ راست رابطے ، باہمی تجارت اور سیاحت میں اضافہ ہوگا اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید وسعت ملے گی ۔

مزید : عرب دنیا /قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...