’’جب مجھے پہلی طلاق ہوئی تو عاصمہ جہانگیر ۔ ۔ ۔‘‘ وزیراعلیٰ پنجاب کی اہلیہ تہمینہ درانی بھی میدان میں آگئیں، حیران کن انکشاف کردیا

’’جب مجھے پہلی طلاق ہوئی تو عاصمہ جہانگیر ۔ ۔ ۔‘‘ وزیراعلیٰ پنجاب کی اہلیہ ...
’’جب مجھے پہلی طلاق ہوئی تو عاصمہ جہانگیر ۔ ۔ ۔‘‘ وزیراعلیٰ پنجاب کی اہلیہ تہمینہ درانی بھی میدان میں آگئیں، حیران کن انکشاف کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کا کہنا ہے کہ جب ان کی پہلی طلاق ہوئی تو انہیں اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ کون ان کی مدد کرے گا لیکن ایسے میں عاصمہ جہانگیر آگے بڑھیں اور انہوں نے مدد کی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تہمینہ درانی نے کہا کہ جب انہیں پہلی بار طلاق ہوئی تو ان پر بہت سارے کیسز بنادیے گئے ۔ ایسے میں انہیں اندازہ نہیں تھا کہ کس سے مدد مانگیں لیکن اس مشکل وقت میں عاصمہ جہانگیر آگے بڑھیں اور ان کے کیسز لڑے۔

تہمینہ درانی نے مزید کہا کہ جب انہوں نے ” مائی فیوڈل لارڈ“ کتاب لکھی تو اس وقت بھی عاصمہ جہانگیر نے ان کی ہمت بڑھائی اور بھرپور مدد کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ جب انہوں نے پینٹنگ شروع کی تو اس وقت سب لوگ ان کی حوصلہ شکنی کر رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ کوئی بھی ان تصویروں کو دیکھنے نہیں آئے گا لیکن ایسے میں عاصمہ جہانگیر نے نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی کی بلکہ نمائش کے افتتاح میں بھی شریک ہوئیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور