اپنے آئندہ پلان کے لئے مجھے 350 نوجوان درکارہیں جنہیں پی پی 30 ضمنی الیکشن کے لئے تیاری کراؤں گا: عمران خان 

اپنے آئندہ پلان کے لئے مجھے 350 نوجوان درکارہیں جنہیں پی پی 30 ضمنی الیکشن کے ...
اپنے آئندہ پلان کے لئے مجھے 350 نوجوان درکارہیں جنہیں پی پی 30 ضمنی الیکشن کے لئے تیاری کراؤں گا: عمران خان 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ لودھراں میں شکست کے بعدسوچ لیاکہ اب آگے کیاکرناہے؟ اپنے آئندہ پلان کے لئے مجھے 350 نوجوان درکارہیں جنہیں میں پی پی 30 ضمنی الیکشن کیلئے تیاری کراؤں گا۔

تفصیلات کے مطا بق عمران خان کاورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ جو ہارسے ڈرجاتاہے وہ نواز شریف بن جاتاہے، جتنی بارمیں ہارا ہوں،پاکستان کی تاریخ میں کوئی نہیں ہارا اورجو ہارکرخودنہیں سنبھال سکتااسے جیتنانہیں آتا،ایک بچے نے پہلی بارالیکشن لڑااور 91 ہزار ووٹ لے لئے جبکہ میں سوچ رہاتھاکہ کیاہم کسی اورملک میں الیکشن ہارے ہیں؟ لودھراں الیکشن کی شکست پرکارکنوں نے روناشروع کردیا۔انہوں نے کہاکہ لیڈرکیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے خوف پرقابوپائے اور جھوٹاانسان کبھی لیڈرنہیں بن سکتا۔ میرٹ نہ ہوتوبلاول بھٹوبھی پارٹی کے سربراہ بن جاتے ہیں، جہاں میرٹ نہ ہووہاں نوازشریف کی جگہ مریم یاحمزہ آجاتے ہیں،ایسا نہیں ہوتاکہ باپ لیڈرہوتوبیٹایابیٹی بھی لیڈربن جائے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد