پیرس میں تمام ممالک کی ثقافت کی آگاہی کے لیے کلچرل فیشن شو کا اہتمام ، ثقافتی ملبوسات سمیت پاکستانی شادی بیاہ کے ملبوسات متعارف کرائے  گئے 

پیرس میں تمام ممالک کی ثقافت کی آگاہی کے لیے کلچرل فیشن شو کا اہتمام ، ثقافتی ...
پیرس میں تمام ممالک کی ثقافت کی آگاہی کے لیے کلچرل فیشن شو کا اہتمام ، ثقافتی ملبوسات سمیت پاکستانی شادی بیاہ کے ملبوسات متعارف کرائے  گئے 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پیرس (رپورٹ ایاز محمود ایاز) پیرس کے نواحی علاقہ مونفرمائی میں گزشتہ روز تمام ممالک کی ثقافت سےآگاہی کے لیے کلچرل فیشن شو کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف سیاسی، سماجی خاتون فیشن ڈیزائنر آصفہ ہاشمی نے پاکستان کی نمائندگی کی ۔ پاکستان کے کے علاوہ ترکی عراق اور کیمبرون کے ثقافتی ملبوسات سمیت پاکستانی شادی بیاہ کے ملبوسات متعارف کرائے جو کہ پاکستانی و فرانسیسی ماڈلز نے پہن کر پاکستانی نغموں کی گونج میں ریمپ پر واک کی۔ پہلے حصے میں پاکستانی ملبوسات جبکہ دوسرے حصے میں فرانسیسی ملبوسات سمیت ٫ یورپیئن کلچر نئے سال کی تھیم پر مبنی ملبوسات پر ماڈلز جلوہ گر ہوئیں۔ ڈیزائنر آصفہ ہاشمی کی حوصلہ افزائی کے لیے پاکستانی سیاسی، سماجی، کاروباری اور صحافتی شخصیات بھی موجود تھیں - پیرس کی ہردلعزیز شخصیت علی اشفاق نے دولہا کے ڈریس میں جب انٹری دی تو حاضرین محفل نے بہت سراہا - ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستانی فیشن ڈیزائنر آصفہ ہاشمی نے فرانسیسی حاضرین محفل کے سامنے پاکستان کی روایت کو اجاگر کرکے پاکستان کا نام خوب روشن کیا  ہے-

 

 

مزید : بین الاقوامی