2021تک چانسلر بھی رہوں گی اور پارٹی سربراہ بھی: انجیلا میرکل

2021تک چانسلر بھی رہوں گی اور پارٹی سربراہ بھی: انجیلا میرکل
2021تک چانسلر بھی رہوں گی اور پارٹی سربراہ بھی: انجیلا میرکل

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

برلن(اینی این آئی)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہاہے کہ وہ اگلی پارلیمانی مدت کے دوران پورے 4 سال تک سربراہ حکومت اور اپنی پارٹی کی سربراہ کے عہدوں پر فائز رہیں گی اوروہ 2021ء تک دونوں عہدوں پر فرائض انجام دیتی رہیں گی۔

جرمن ٹی وی کو انٹرویومیں انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ میں نے گزشتہ انتخابات سے قبل ہی کہہ دیا تھا کہ میں مزید4 سال تک اپنی ذمے داریاں انجام دینے کو تیار ہوں، اب نئی حکومت بنی تو میں وہی کروں گی، جو میں نے کہا تھا۔میرکل نے جو اب تک مسلسل بارہ برس تک جرمن سربراہ حکومت کے منصب پر فائز رہ چکی ہیں، زور دے کر کہا کہ پارٹی میں ان کی قیادت کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا، اور پھر میرا شمار ایسے انسانوں میں ہوتا ہے، جو اپنے کیے ہوئے وعدے پورے کرتے ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی