جن میاں بیوی کی ازدواجی زندگی خوشگوار ہو وہ ایک دوسرے سے زیادہ بے وفائی کرتے ہیں کیونکہ۔۔۔ سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا

جن میاں بیوی کی ازدواجی زندگی خوشگوار ہو وہ ایک دوسرے سے زیادہ بے وفائی کرتے ...

فلوریڈا(نیوز ڈیسک)پرجوش ازدواجی زندگی کو میاں بیوی کے رشتے کے استحکام کے بنیادی عناصرمیں سے ایک قرار دیا جاتا ہے لیکن سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق کے بعد بالکل ہی الٹ بات کہہ دی ہے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ازدواجی فرائض کی زیادہ ادائیگی کرنے والے جوڑوں میں ایک دوسرے کے ساتھ بے وفائی کا رجحان قدرے زیادہ پایا جاتا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ اپنی ازدواجی زندگی کے جنسی پہلو میں بہت زیادہ متحرک ہوتے ہیں وہ عموماً ایک سے زائد افراد کے ساتھ تعلق کی جانب بھی نسبتاً آسانی کے ساتھ مائل ہو جاتے ہیں۔ فلوریڈا سٹیٹ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں سائنسدانوں نے یہ بھی معلوم کیا کہ خوبصورت بیویوں کے شوہروں میں بے وفائی کا رجحان قدرے کم ہوتا۔ تحقیق میں یہ دلچسپ بات بھی سامنے آئی کہ خوبرو خواتین نسبتاً کم خوبرو خواتین کی نسبت قدرے زیادہ وفا شعار ثابت ہوتی ہیں لیکن مردوں میں یہ معاملہ الٹ تھا یعنی جو زیادہ ہینڈسم تھے وہ بے وفائی کی جانب بھی زیادہ مائل تھے۔ اس تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے 233 شادی شدہ جوڑوں کے بارے میں ساڑھے تین سال تک مشاہدات کئے اور معلومات جمع کیں۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے ’پرسنالٹی اینڈ سوشل سائیکالوجی‘ میں شائع کی گئی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...