’جن خواتین کے شوہر خوبصورت ہوتے ہیں، وہ زیادہ بے وفا ہوتی ہیں کیونکہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے خوبصورت مردوں کو انتہائی افسوسناک خبر دے دی

’جن خواتین کے شوہر خوبصورت ہوتے ہیں، وہ زیادہ بے وفا ہوتی ہیں کیونکہ۔۔۔‘ ...
’جن خواتین کے شوہر خوبصورت ہوتے ہیں، وہ زیادہ بے وفا ہوتی ہیں کیونکہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے خوبصورت مردوں کو انتہائی افسوسناک خبر دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فلوریڈا (نیوز ڈیسک) یہ بات قرین قیاس لگتی ہے کہ اچھی شکل و صورت والے مردوں کی بیویاں کسی اور کی جانب دیکھنے میں دلچسپی نہیں رکھتی ہوں گی، لیکن افسوس کہ حقیقت کچھ اور ہے۔ یہ افسوسناک انکشاف امریکا کی فلوریڈا سٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کیا ہے کہ مرد جتنے زیادہ خوبصورت ہوتے ہیں ان کی بیویوں میں بے وفائی کا رجحان اتنا ہی زیادہ ہوتا ہے۔
میل آئن لائن کے مطابق 233 شادی شدہ جوڑوں کے طویل مشاہدے سے تحقیق کاروں نے معلوم کیا ہے کہ اچھی شکل و صورت والے مردوں میں غیر خواتین کی جانب مائل ہونے کا رجحان زیادہ ہوتا ہے، اور غالباً یہی وجہ ہے کہ ان کی بیویاں بھی کچھ ایسے ہی رویے کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ اس کے برعکس قدرے کم خوبصورت مرد اپنی توجہ بیگم کی جانب ہی مرکوز رکھتے ہیں جس کا ازدواجی زندگی پر مثبت اثر مرتب ہوتا ہے۔
اس تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جو لوگ اپنی ازدواجی زندگی کے جنسی پہلو میں بہت زیادہ متحرک ہوتے ہیں وہ عموماً ایک سے زائد افراد کے ساتھ تعلق کی جانب بھی نسبتاً آسانی کے ساتھ مائل ہو جاتے ہیں۔ تحقیق میں سائنسدانوں نے یہ بھی معلوم کیا کہ خوبصورت بیویوں کے شوہروں میں بے وفائی کا رجحان قدرے کم ہوتا۔
تحقیق میں یہ دلچسپ بات بھی سامنے آئی کہ خوبرو خواتین نسبتاً کم خوبرو خواتین کی نسبت قدرے زیادہ وفا شعار ثابت ہوتی ہیں لیکن مردوں میں یہ معاملہ الٹ تھا یعنی جو زیادہ ہینڈسم تھے وہ بے وفائی کی جانب بھی زیادہ مائل تھے۔ اس تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے 233 شادی شدہ جوڑوں کے بارے میں ساڑھے تین سال تک مشاہدات کئے اور معلومات جمع کیں۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے ’پرسنالٹی اینڈ سوشل سائیکالوجی‘ میں شائع کی گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -