عوام نے عمران خان کی منفی سیاست کو مسترد اور لودھراں الیکشن نے عام انتخابات کا ٹرینڈ سیٹ کر دیا : احسن اقبال

عوام نے عمران خان کی منفی سیاست کو مسترد اور لودھراں الیکشن نے عام انتخابات ...
عوام نے عمران خان کی منفی سیاست کو مسترد اور لودھراں الیکشن نے عام انتخابات کا ٹرینڈ سیٹ کر دیا : احسن اقبال

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے عمران خان کی منفی اور احتجاج کی سیاست کو مسترد کر دیا ، لودھراں کے الیکشن نے عام انتخابات کا ٹرینڈ سیٹ کر دیا ہے ، علی ترین کی ناکامی عمران خان کی ناکامی ہے ، عوام کو احساس ہے کہ ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے والے نواز شریف کو مجرم قرار دے دیا گیا ، امریکی عدالت نے عمران خان کو بددیانت جب کہ پاکستانی عدالت نے عمران کو صادق اور امین قرار دے دیا ،پاکستان خطے میں قیام امن کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔

 لندن میں انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز میں خطاب اور نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کاخواہاں ہے جبکہ سی پیک پورے خطے میں ترقی اورمعاشی استحکام لائے گا اورپاکستان میں توانائی کی کمی کوپوراکرلیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے معاشی شعبے میں شاندارترقی کی ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کیے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چار سال پہلے کی نسبت آج کا پاکستان مختلف اور ترقی یافتہ ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے عمران خان کی منفی اور احتجاج کی سیاست کو مسترد کر اور  لودھراں کے الیکشن نے عام انتخابات کا ٹرینڈ سیٹ کر دیا ہے ،لودھراں میں علی ترین کی ناکامی عمران خان کی شکست ہے ۔احسن اقبال نے کہا کہ لودھراں کا نتیجہ عوام کا مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار ہے،عمران خان کی سیاست یوٹرن سے عبارت ہے،عوام کو احساس ہے کہ ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے والے نواز شریف کو مجرم قرار دے دیا گیا ، امریکی عدالت نے عمران خان کو بددیانت جب کہ پاکستانی عدالت نےصادق اور امین قرار دے دیا ۔چوہدری نثار سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فی الحال چوہدری نثار کے پارٹی چھوڑنے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : قومی /اہم خبریں