’اس کی آنکھوں سے یہ چیز نکلتی رہتی ہے، مجھے تو یہ چڑیل لگتی ہے‘ نوجوان لڑکی کی آنکھوں میں ایسی کیا بات ہے کہ شوہر نے طلاق ہی دے دی، کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا کہ ایسا بھی ممکن ہے کہ۔۔۔
نئی دلی (نیوز ڈیسک) آپ نے ہر طرح کی بیماریوں کے بارے میں سنا ہو گا لیکن آنکھوں سے خون بہنے کی حیرتناک بیماری کے بارے میں شاید ہی کبھی سنا ہو گا۔ یہ پراسرار بیماری بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والی نوجوان خاتون گیتا کو اچانک لاحق ہو گئی ہے، اور بدقسمتی سے اس بیماری نے گیتا کا گھر بھی اجاڑ دیا ہے۔
میل آن لائن کے مطابق گیتا کے خاوند کا کہنا ہے کہ اس کی آنکھوں سے خون نکلتا ہے تو وہ ڈائن لگتی ہے اور وہ اسے اپنے گھر میں دیکھنے کو تیار نہیں۔ چند ماہ قبل اس نے گیتا کو اپنے گھر سے نکالا دیا جس کے بعد وہ اپنے غریب باپ کے سہارے زندگی گزاررہی ہے۔
بدقسمت خاتون کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر ونائیک کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ اس کے جسم میں بلڈ سیل کاﺅنٹ اور کلاٹنگ کا مشاہدہ کرنے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ سب چیزیں نارمل ہیں لیکن اس کے باوجود اس کی آنکھوں سے خون بہہ نکلتا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق میڈیکل سائنس کی زبان میں اس مسئلے کو ’ہیما ٹائیڈراسس‘ کہا جاتا ہے لیکن ا س کی وجوہات جاننے اور علاج کے بارے میں تاحال کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہو سکی۔
عام طور پر یہ مسئلہ چہرے کے کسی حصے پر نمودار ہوتا ہے۔ جس طرح عام لوگوں کو جلد پر پسینہ آتاہے اسی طرح ان لوگوں کے جسم کے کسی حصے پر خون کے قطرے نمودار ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور بعض اوقات خون کا بہاﺅ کافی زیادہ ہوجاتاہے۔ گیتا کے جسم میں یہ خرابی اچانک نمودار ہوئی اور ان کی آنکھوں سے خون بہنا شروع ہوگیا۔
ویڈیو دیکھیں: