گاﺅں والوں نے 20 فٹ لمبا سانپ پکڑلیا، لیکن پھر اس کے ساتھ کیا کیا؟ سانپ کے ساتھ ایسی حرکت کرتے آپ نے کبھی کسی کو نہ دیکھا ہوگا

گاﺅں والوں نے 20 فٹ لمبا سانپ پکڑلیا، لیکن پھر اس کے ساتھ کیا کیا؟ سانپ کے ...

کوالا لمپور (نیوز ڈیسک) سانپ کو دیکھ کر خوف سے کانپتے اور سرپٹ دوڑتے لوگ تو آپ نے دیکھے ہوں گے لیکن اسے پکڑ کر کھا جانے والے یقیناً کبھی نہیں دیکھے ہوں گے۔ یہ عجیب و غریب قوم مشہور جزیرے بورنیو پر آباد ہے جن کے لئے سانپ کا گوشت بہت ہی خاص ڈش کی حیثیت رکھتا ہے۔ گزشتہ دنوں اس جزیرے سے بہت بڑے اژدھے کے پکڑے جانے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، لیکن پکڑے جانے کے بعد اس اژدھے کے ساتھ جو سلوک ہوا اسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق 20 فٹ لمبی مادہ اژدھا اور ایک چھوٹا سانپ درخت کے سوکھے تنے میں گھس کر ملاپ کررہے تھے کہ شکار کی تلاش میں نکلنے والے جنگلیوں کی ان پر نظر پڑگئی۔ جنگلیوں کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز وہ شکار کی تلاش میں قریبی جنگل میں نکلے ہوئے تھے کہ انہیں ایک کھوکھلے تنے کے اندر یہ دونوں سانپ ایک دوسرے کے ساتھ گتھم گتھا نظر آگئے۔ انہوں نے بڑے اژدھے کو دم سے پکڑ کر باہر کھینچنا شروع کیا اور خاصی مشقت کے بعد دونوں سانپوں کو باہر نکال لیا۔ اس کے بعد یہ جنگلی جشن مناتے ہوئے اس اژدھے کو اپنے قبیلے میں لے گئے جہاں دعوت کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔ مقامی روایات کے مطابق سانپ کو یا تو ثابت حالت میں کوئلوں پر بھونا جاتا ہے یا دوسری صورت میں اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے سبزی کے ساتھ پکایا جاتا ہے اور پھر چاولوں کے ساتھ کھایا جاتاہے۔ اس بدقسمت اژدھے کے ٹکڑے کر کے اسے پکایا گیا اور پھر سارے قبیلے نے مل کر یہ دعوت اڑائی۔

اس موقع پر 60 سال شخص تینسونگ اوجانگ نے فخریہ طور پر بتایا کہ سب سے پہلے اژدھے پر اسی کی نظر پڑی اور اس نے اپنے ساتھیوں کو اس کے متعلق بتایا تھا۔ تینسونگ کا کہناتھا کہ انہوں نے بڑی مشکل سے اس اژدھے کو درخت کے تنے سے کھینچ کر باہر نکالا اور اسے اپنے گاﺅں تک لے کر آئے۔ قبیلے کے لوگوں نے اتنے بڑے اژدھے کی آمد پر بے حد خوشی کا اظہار کیا اور ان کے ہاں جشن کا سماں تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...