داعش کو شکست دینے کے لیے3 سال تک طویل جنگ لڑی:عراق

داعش کو شکست دینے کے لیے3 سال تک طویل جنگ لڑی:عراق

بغداد(این این آئی)عراقی حکومت نے کہاہے کہ داعش کے دہشت گرد گروپ کو شکست دینے کے لیے3 سے زیادہ برس تک طویل جدوجہد کی ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی کابینہ کے وزرا ء کی کمیٹی کے سربراہ، مہدی العلیک نے کہا کہ حکومت نے اہم اور خطرناک چیلنجوں کا سامنا کیا ہے۔اْنھوں نے کہا کہ داعش کے دہشت گرد گروپ کو شکست دینے کے لیے ملک نے 3سے زیادہ برس تک طویل جدوجہد کی ایک مرحلے پر داعش نے عراق کے ایک تہائی علاقے پر قبضہ جما رکھا تھا۔علیک نے توجہ دلائی کہ اس کے نتیجے میں معاشی اور ترقیاتی عمل تہ و بالا ہوچکا تھا، خاص طور پر ملک کو شدید دہشت گرد حملے لاحق تھے جس کے باعث حکومت نے اپنی ترجیحات بدلیں تاکہ ملک کی آزادی پر توجہ دی جاسکے۔

عراقی حکومت اور عالمی بینک کی جانب سے لگائے گئے تخمینے کے مطابق داعش کے ہاتھوں متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا اندازہ 45.7 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔وصولی اور تعمیرات نو کی ضروریات 88ارب ڈالر سے بھی زائد ہیں جبکہ حکومت اس بات کی کوشاں ہے کہ اگلے ایک عشرے تک کام جاری رکھنے کے لیے 100ارب ڈالر اکٹھے کیے جائیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...