شام اور اسرائیل کی سرحد کے قریب ایرانی سرگرمیوں پر تشویش ہے:برطانیہ

شام اور اسرائیل کی سرحد کے قریب ایرانی سرگرمیوں پر تشویش ہے:برطانیہ
شام اور اسرائیل کی سرحد کے قریب ایرانی سرگرمیوں پر تشویش ہے:برطانیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(این این آئی)برطانوی وزیرخارجہ بوریس جونسن نے شام اور اسرائیل کی سرحد پر ایرانی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شام اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر ایران کی موجودگی کسی بڑے خطرے کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں برطانوی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران کی شام میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش شام کے تنازع کے پرامن سیاسی حل کی مساعی کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔ ایران کی سرگرمیوں سے شام میں امن وامان کی بحالی کی راہ میں مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔بوریس جونسن نے روس پر زور دیا کہ وہ اپنے حلیف ایران پر شام میں مداخلت بند کرنے پر زور دے اور تہران کو اشتعال انگیزی سے روکے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں