ٹنڈو محمد خان میں سات سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد زندہ جلانے کی کوشش

ٹنڈو محمد خان میں سات سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد زندہ جلانے کی کوشش

حیدرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تنڈو محمد خان میں سات سالہ بچی کو زمبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد زندہ جلانے کی کوشش کی گئی تاہم بچی محفوظ ہے لیکن اس کا 20 فیصد جسم جھلس گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق گوٹھ سومار ماچھی کی رہائشی بچی کا جسم بری طرح جھلس گیاہے جسے مقامی ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات دی جارہی ہیں جبکہ دوسری پولیس نے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ایک شخص کو گرفتار بھی کر لیاہے ۔پولیس کا کہناہے کہ بچی کا والد صبح روزگار پر جانے سے قبل بچی کو پڑوسیوں کے گھر چھوڑ کر گیا تھا تاہم پڑوس میں رہنے والے موسیٰ نامی شہری کو حراست میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے ۔

مزید : جرم و انصاف