عمران خان خفیہ ایمپائر کی ایجاد ہیں: نیئر بخاری 

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خفیہ ایمپائر کی ایجاد ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق نیئر بخاری کا عمران خان کی جانب سے اپنے میں بلاول بھٹو کو میرٹ پر پورا نہ ہونے کا کہنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہناتھا کہ عمران خان خود میرٹ پر پورا نہیں اترتے ،پیپلزپارٹی کا میرٹ قربانی اور جدوجہد ہے اور بلاول شہیدوں کے وارث ہیں۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین تحریک انصاف کی سیاست دوغلے پن کا نمونہ ہے اور وہ خود ایک خفیہ ایمپائر کی ایجاد ہیں۔ 

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...