ایران میں جوہری وار ہیڈ لے جانے والے نئے بیلسٹک میزائل کی نمائش

ایران میں جوہری وار ہیڈ لے جانے والے نئے بیلسٹک میزائل کی نمائش
ایران میں جوہری وار ہیڈ لے جانے والے نئے بیلسٹک میزائل کی نمائش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(این این آئی) ایران نے ایک نیا بیلسٹک میزائل تیار کیاہے جو جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی پاسداران نے حال ہی میں ایک نیا بیلسٹک میزائل متعارف کرایا ہے، یہ میزائل ’’ قدرایف ‘‘کے نام سے جانا جاتا ہے جو 2000 کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی عہدیداروں اور پاسداران انقلاب کی قیادت نے کہا کہ نیا بیلسٹک میزائل امریکی، یورپی مطالبات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف چیلنج ہے۔ایران نے ایک اور بیلسٹک میزائل’’ فجر 5 ‘‘کی بھی نمائش کی اوریہ میزائل درمیانے درجے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ میزائل ایک ایسے وقت میں سامنے لائے گئے ہیں جب خطے میں ایران کی بڑھتی سرگرمیوں اور اثرو نفوذ کوگہری تشویش کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔
’’قدرایف ‘‘کی نمائش تہران میں شاہراہ آزادی اور شاہراہ شمران پر کی گئی، اس میزائل کی لمبائی 15.86 میٹر، اور اس کا اپنا وزن 17460 کلو گرام ہے جو 650 کلو گرام وزنی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ میزائل زمین سے زمین پر مار کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا جو سائل ایندھن سے حرکت کرتا ہے۔ اس کا قطر 125 سینٹی میٹرہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں