سلمان مجاہد کی لڑکی کے ساتھ ایسی تصویر سامنے آ گئی کہ دیکھ کر آپ بھی سوچنے لگ جائیں گے کہ ایم کیوایم رہنما کا مدد کا بیان’ مشکوک ‘ہے

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )علینہ نامی لڑکی نے ایم کیوایم کے رہنما اور کن اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ پر جنسی زیادتی اور بلیک میلنگ کا الزام عائد کر دیاہے تاہم اب سلمان مجاہدکی لڑکی کے ساتھ تصویر سامنے آئی ہے جسے مبینہ طور پر اسی لڑکی کی تصویر قرار دیا جارہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سلمان مجاہد نے لڑکی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے لڑکی کی والدہ کو علاج کیلئے 40 لاکھ روپے دیئے تھے مجھے مدد کا یہ صلہ دیا جارہاہے ، یہ مرے خلاف سازش ہے اور الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں ۔مجاہد سلمان کی جانب سے دیئے گئے اس بیان کے بعد ان کی لڑکی کے ساتھ ایک تصویر گردش کر رہی ہے جسے مبینہ طور پر اسی لڑکی کی قرار دیا جارہاہے ۔اس تصویر میں سلمان مجاہد اس لڑکی کے کافی قریب بیٹھے ہوئے ہیں اور یہ ممکن نہیں کہ کوئی ناواقف شخص کسی لڑکی کے اتنے قریب بیٹھ سکے تاہم اس تصویر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع کر دی ہے ۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /سندھ /کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...