عاصمہ جہانگیر کا جنازہ پڑھانے والے جماعت اسلامی کے بانی مولانا مودودی کے صاحبزادے حیدر فاروق مودودی کے بارے میں آپ کتنا جانتے ہیں؟ ایسی باتیں کہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

عاصمہ جہانگیر کا جنازہ پڑھانے والے جماعت اسلامی کے بانی مولانا مودودی کے ...
عاصمہ جہانگیر کا جنازہ پڑھانے والے جماعت اسلامی کے بانی مولانا مودودی کے صاحبزادے حیدر فاروق مودودی کے بارے میں آپ کتنا جانتے ہیں؟ ایسی باتیں کہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

لاہور(شاہدنذیر چودھری )انسانی حقوق کی علمبردار اور معروف قانون ساز عاصمہ جیلانی کی نماز جنازہ پڑھانے پر مذہبی حلقوں کی جانب سے سوالات  اٹھائے جانے لگے تو عین وقت پر جماعت اسلامی کے بانی اور عالم اسلام کی نابغہ روزگار شخصیت مولانا ابو الاعلیٰ مودودی کے صاحبزادے سید حیدر فاروق مودودی نے انکی نماز جنازہ پڑھانے کا اعلان کردیا ۔یہ بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ حیدر فاروق مودودی جماعت اسلامی پر کڑی تنقید کرتے ہیں جبکہ انہیں اپنے والد سے بھی علمی اختلاف رہا ہے جس کی وجہ سے جماعت اسلامی ا ور انکے درمیان گرم و سرد جنگ بھی جاری رہتی ہے ۔سید حیدر فاروق مودودی جوانی میں پاک فضائیہ میں پائیلٹ تھے،جواں عمری میں ہی وہ اپنے لبرل نظریات کی وجہ سے متنازعہ رہے ہیں اور اپنے نظریات کی وجہ سے عاصمہ جیلانی سمیت لبرل طبقے کے کافی قریب سمجھے جاتے ہیں۔

سیدحیدر فاروق مودودی کی شخصیت کا ایک مخفی پہلو یہ ہے کہ موجودہ دور میں ایک مخصوص طبقہ انہیں دینی مفکر اور دور حاضر کا بڑا صوفی قرار دیتا ہے۔ا نکے گھر میں عام طور پر شام ہوتے ہی معتقد اکٹھے ہوجاتے ہیں اور اپنے روحانی و جسمانی مسائل کے حل کے لئے ان سے دعا کراتے اور تعویذات لیتے ہیں ۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ان سے نظریاتی اختلاف رکھنے والے بھی ان سے روحانی و باطنی رہ نمائی لیتے ہیں۔ملک و بیرون ملک سے خواص و کاروباری اور اہم شخصیات کا ایک بڑا حلقہ انکی روحانی شخصیت کا گرویدہ ہے ان سے اپنی الجھنوں کو سلجھانے کے لئے مدد و رہ نمائی لیتا ہے۔

مزید : تجزیہ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...