پاکستان کے ممتاز سائیکلسٹ عبدالرحمن  گیارہ ہزار کلومیٹر طے کرکے عمر کوٹ پہنچ گئے

پاکستان کے ممتاز سائیکلسٹ عبدالرحمن  گیارہ ہزار کلومیٹر طے کرکے عمر کوٹ ...
پاکستان کے ممتاز سائیکلسٹ عبدالرحمن  گیارہ ہزار کلومیٹر طے کرکے عمر کوٹ پہنچ گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

عمرکوٹ  (سید ریحان شبیر سے )پاکستان کے ممتاز سائیکلسٹ عبدالرحمن  گنیز بک میں ورلڈ ریکارڈ بنانے کےلیے  ساڑھے گیارہ ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے سندھ کے تاریخی شہر عمرکوٹ پہنچ گئے  ہیں۔

انہوں نے ڈیلی پاکستان کو بتایا کہ انہوں نے     "25"اکتوبر سے لاہور سے سائیکل پر گنیز بک میں بھارتی سائیکلسٹ سنتوش کا ریکارڈ توڑنے کےلیے پاکستان بھر کا سائیکل پر سفر شروع کیا تھا عبدالرحمن کے مطابق وہ اس وقت تک پاکستان کے صوبے پنجاب پختونخواہ اور  سندھ  کے مختلف شہروں قصبوں دیہاتوں سے تقریباً ساڑھے گیارہ ہزار کلومیٹر طے کرتے ہوئے  عمر کوٹ پہنچے ہیں۔

عبدالرحمن نے بتایا کہ اس سفر کے دوران انہیں جو محبت پیار ملا ہے وہ زندگی میں کبھی فراموش نہیں کرسکتے ۔انہوں نے  بتایا کہ  بھارتی سائیکلسٹ سنتوش  نے چودہ ہزار کلومیٹر سفر طے کرکے گنیز بک میں ریکارڈ درج کرایا تھا عبدالرحمن نے کہا کہ وہ اپنا سفر مارچ تک جاری رکھیں گے اور ان کی کوشش ہےکہ وہ آٹھارہ "18"ہزار کلومیٹر تک کا سفر کرکے پاکستان کے لیے گنیز بک میں اپنا ریکارڈ درج کرائیں۔ 

 

 

 

 

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ