ملکی قیادت کا ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھالنے کا کلچر خطرناک ہے:ایرانی فوج

ملکی قیادت کا ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھالنے کا کلچر خطرناک ہے:ایرانی فوج
ملکی قیادت کا ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھالنے کا کلچر خطرناک ہے:ایرانی فوج

  

تہران(این این آئی) ایرانی قیادت کی جانب سے ملک میں حالیہ ہفتوں کے دوران جاری رہنے والے پرتشدد عوامی مظاہروں کا الزام ایک دوسرے پر عائد کرنے پر پاسداران انقلاب نے کہاہے کہ ایرانی قیادت کا ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھالنے کا کلچر خطرناک ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب کے جنرل قاسم سلیمانی نے خبردار کیا کہ ایرانی قیادت ایک دوسرے کی بگڑیاں اچھالنے کی پالیسی سے باز آئے، انقلاب کے دستر خوان پر موجود بعض لوگ کھلے عام سپریم لیڈر کو برا بھلا کہنے لگے ہیں اور ملک میں ہونے والے مظاہروں کا الزام ایرانی حکمران قیادت پرعائد کرتے ہیں۔ جنرل قاسم سلیمانی نے کہا کہ ایرانی قیادت کو ایک دوسرے پرالزام تراشی کے بجائے اس مشترکہ بیرونی دشمن کے خلاف متحد ہونا چاہیے جو ایران کو آگے بڑھتا نہیں دیکھ سکتا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی