یہودی کالونیوں کے الحاق کی تجویز پرامریکا سے بات کی تھی:اسرائیلی وزیراعظم

یہودی کالونیوں کے الحاق کی تجویز پرامریکا سے بات کی تھی:اسرائیلی وزیراعظم
یہودی کالونیوں کے الحاق کی تجویز پرامریکا سے بات کی تھی:اسرائیلی وزیراعظم

تل ابیب(این این آئی)اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے امریکی اعلان کے بعد دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقوں کو بھی اسرائیل کی عمل داری میں لانے کے لیے متنازع کوششیں شروع کردیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے غرب اردن میں قائم کی گئی یہودی کالونیوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کی تجویز پر امریکی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ غرب اردن میں قائم کردہ یہودی کالونیوں کو اسرائیل کی آئینی عمل داری میں لانے کی تجویز پر کافی عرصے سے امریکیوں سے بات چیت جاری ہے، اس طرح کے اقدامات کے لیے اسرائیل امریکا سے رابطہ کرکے ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ امریکا اسرائیل کی تزویراتی مجبوری ہے اور صہیونی ریاست امریکا کی تزویراتی اہمیت سے بے نیاز نہیں ہوسکتی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...