نوجوان کھوکھراپار سے آنے والی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک،شادی والے گھر میں خوشیاں ماتم میں بدل گئِں

نوجوان کھوکھراپار سے آنے والی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک،شادی والے گھر میں ...
نوجوان کھوکھراپار سے آنے والی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک،شادی والے گھر میں خوشیاں ماتم میں بدل گئِں

عمرکوٹ  (سید ریحان شبیر سے )   آج ڈوھورو نارو میں پنتیس سالہ نوجوان روی ولد ڈیون میگھواڑ کھوکھراپار سے آنے والی ماروی ٹرین  کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔  روی کی ہلاکت سے گھر میں جاری شادی کی رسومات اور خوشیاں ماتم میں بدل گئِں۔ روی کے والد ڈیون میگھواڑ نے بتایا کہ دو روز بعد گھر میں روی کے دو چھوٹے بھائیوں اور روی کی ایک بہن کی شادی تھی۔ روی کی ہلاکت کےبعد گھر میں جاری شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔ روی کے والد مطابق روی کادماغی توازن درست نہیں تھا۔ ڈوھورو نارو پولیس نے روی کی لاش ضروری قانونی کارروائی کےبعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ۔

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...