شہر قائد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار زخمی

شہر قائد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار زخمی
شہر قائد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو شدید زخمی کردیا ۔ 
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈ کوراٹرز ایسٹ رفعت چودھری کے گارڈ پر کراچی کے علاقے ڈیفنس ویو میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے ،گولیوں کی زد میں آکر پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا ،اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچیں جنہوں نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیاجہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے۔ دوسری جانب پولیس نے شہر بھر میں ناکہ بند ی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں