الیکشن سے 20دن قبل ورکرز یہ سمجھ رہے تھے کہ ہم انتخابات جیت چکے ہیں،اپنے ووٹرز کو صحیح طرح سے باہر نہیں نکال پائے :علی ترین خان 

الیکشن سے 20دن قبل ورکرز یہ سمجھ رہے تھے کہ ہم انتخابات جیت چکے ہیں،اپنے ووٹرز ...
الیکشن سے 20دن قبل ورکرز یہ سمجھ رہے تھے کہ ہم انتخابات جیت چکے ہیں،اپنے ووٹرز کو صحیح طرح سے باہر نہیں نکال پائے :علی ترین خان 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پا کستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے کہا ہے کہ الیکشن سے 20دن پہلے ہم لوگ سوچ رہے تھے یہ الیکشن جیتے ہوئے ہیں اور پارٹی میں یہ باتیں ہورہی تھیں کہ پہلے جیت کی مبارکباد کون دینے آئے گا؟کہا ں کہاں پر پارٹی کی جائے گی اور الیکشن کے روز ہم اپنے ووٹرز کو صحیح طرح سے باہر نہیں نکال پائے ،اس کی وجہ سے یہ نتیجہ سامنے آیا ۔

نجی ٹی وی سمانیو ز کے پروگرام ’’ ندیم ملک لائیو ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ2018 کے انتخابات میں ضرور کامیابی حاصل کریں گے،ہمار ے ایک ایک ورکر نے دن رات محنت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے حکومت کے خلاف 90 ووٹ لئے ،آج تک کس ضمنی الیکشن میں کسی کو 90ہزار ووٹ ملے؟ہمیں موقع ملا تو حلقے میں مزید کام کریں گے ،اس بار ہم ٹھنڈے ہوگئے160 تھے مگر اگلی بارنہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تو لوگوں کو یہ بتانے کی پوری کوشش کی تھی کہ خدا کیلئے پیشگی مبارکباد دینا چھوڑیں اور جب تک ہم الیکشن جیت نہیں جاتے ہم نے خوشی نہیں منانی مگر ہمارے ورکرز کافی خوش اور پرجوش تھے جبکہ اصل بات یہ تھی کہ ہم 20دن پہلے ہی سمجھ رہے تھے کہ ہم الیکشن جیت چکے ہیں اور اسی کی وجہ سے یہ نتیجہ سامنے آیا ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /اسلام آباد