ہائی کورٹ نے آٹومیٹک اسلحہ کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکومتی نوٹیفیکشن معطل کردیا

ہائی کورٹ نے آٹومیٹک اسلحہ کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکومتی نوٹیفیکشن معطل ...
ہائی کورٹ نے آٹومیٹک اسلحہ کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکومتی نوٹیفیکشن معطل کردیا

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ذاتی تحفظ کے لئے رکھے گئے آٹومیٹک اسلحہ کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکومتی نوٹیفیکشن معطل کرتے ہوئے وفاقی حکومت وزارت داخلہ اور دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا ۔

جسٹس شاہد کریم نے شہری منصورخان سمیت 11شہریوں کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈوکیٹ شمائل پراچہ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ محکمہ داخلہ نے ایک نوٹیفیکشن کے تحت ذاتی تحفظ کے لیے رکھنے والے آٹومیٹک اسلحہ لائسینس منسوخ کر دئیے ہیں وکیل نے نشاندہی کی کہ محکمہ داخلہ نے ذاتی تحفظ کے لئے سیمی آٹومیٹک یاں مینویل اسلحہ رکھنے کی پابندی عائد کی ہے، وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عرصہ دراز سے ذاتی تحفظ کے لیے رکھے گئے آٹومیٹک اسلحہ کے لائسنس اچانک منسوخ کر دینا غیر آئینی ہے ۔وکیل نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ وزارت داخلہ نے لائسنس منسوخی سے قبل درخواست گزروں کو سنا اور نہ کوئی تنبیہ کی ۔وکیل نے استدعا کی کہ عدالت محکمہ داخلہ کی جانب سے آٹومیٹک اسلحہ لائسنس منسوخی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور