ہائی کورٹ نے پنجاب کی تمام ماتحت عدالتوں میں موجود غیر ضروری ریکارڈ تلف کرنے کی ہدایت کردی

ہائی کورٹ نے پنجاب کی تمام ماتحت عدالتوں میں موجود غیر ضروری ریکارڈ تلف کرنے ...
ہائی کورٹ نے پنجاب کی تمام ماتحت عدالتوں میں موجود غیر ضروری ریکارڈ تلف کرنے کی ہدایت کردی

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائی کورٹ نے پنجاب کی تمام ماتحت عدالتوں میں موجود غیر ضروری ریکارڈ تلف کرنے کے لئے ہدایات کر دیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو مراسلہ جاری کردیاہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ رولز اینڈ آرڈرز کے مطابق ایک مخصوص دورانیہ کے بعد بعض سول و فوجداری مقدمات کا ریکارڈ رکھنا ضروری نہیں ۔لاہور ہائی کورٹ رولز اینڈ آرڈرز کی متعلقہ دفعات پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ہے۔ مراسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ریکارڈ کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ رولز اور آرڈرز پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے سول و فوجداری مقدمات کا تمام غیر ضروری ریکارڈ کو حسب ضابطہ تلف کیا جائے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور