سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیوں نہیں کیا جاسکتا؟ہائی کورٹ نے وضاحت مانگ لی

سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیوں نہیں کیا جاسکتا؟ہائی کورٹ ...
سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیوں نہیں کیا جاسکتا؟ہائی کورٹ نے وضاحت مانگ لی

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سماعت سے محروم افرادکو ڈرائیونگ لائسنس جاری نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سی ٹی او لاہور سے ڈرائیونگ پالیسی طلب کر لی ہے۔

جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے اس سلسلے میں سماعت سے محروم ایک شہری کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے ہیں،درخواست گزار کے وکیل میاں عصمت اللہ نے عدالت کو بتایا کہ آئین کے تحت ہر شہری کو نقل و حرکت کی آزادی ہے،آئین کے تحت شہریوں کے بنیادی حقوق میں کسی قسم کا امتیازی سلوک نہیں کیا جا سکتا،ملکی قوانین کے تحت خصوصی افراد کو بھی برابری کے حقوق حاصل ہیں،درخواست گزار پیدائشی طور پر سماعت سے محروم ہے ،اسی بنیاد پر اسے ڈرائیونگ لائسنس جاری نہیں کیا جا رہا،انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ٹریفک پولیس کے اقدام کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا حکم دے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور