لودھراں میں جہانگیر ترین کے بیٹے کو شکست دینے والے ’پیر اقبال شاہ ‘دراصل کون ہیں اور ان کے والد کی حلقے کے لوگوں کیلئے کیا خدمات ہیں ؟ایسی معلومات سامنے آ گئیں کہ جان کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے

لودھراں میں جہانگیر ترین کے بیٹے کو شکست دینے والے ’پیر اقبال شاہ ‘دراصل ...
لودھراں میں جہانگیر ترین کے بیٹے کو شکست دینے والے ’پیر اقبال شاہ ‘دراصل کون ہیں اور ان کے والد کی حلقے کے لوگوں کیلئے کیا خدمات ہیں ؟ایسی معلومات سامنے آ گئیں کہ جان کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لودھراں (ڈیلی پاکستان آن لائن )لودھراں میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 154 کا انتخاب ایک معروف شخصیت یعنی جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کے مقابلے میں ایک غیر معروف شخصیت پیر اقبال شاہ قریشی نے جیتا ہے اور ان کے بارے میں وہ معلومات سامنے آ گئیں جو بہت کم لوگوں کومعلوم ہیں ۔

نجی ٹی وی ’’ جیونیوز‘‘ کے مطابق پیر اقبال شاہ قریشی حلقے میں سماجی شخصیت کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں، ان کے دو بیٹے ہیں جن میں سے ایک رکن صوبائی اسمبلی ہے، وہ لوگوں پر دم درود کرتے ہیں اور لوگ ان سے عقیدت بھی رکھتے ہیں۔ ان کے ذاتی استعمال میں صرف ایک 2009 ماڈل کی گاڑی ہے۔ان کے والد پیر کرم بخش قریشی نے لوگوں کی فلاح و بہود کے لئے ڈیڑھ مربع اراضی وقف کی تھی جس پر ہسپتال، سکول، گورنمنٹ ڈگری بوائز گرلز کالج قائم ہے جبکہ مخدوم عالی میں جدید ٹراما سینٹر بھی ان ہی کی عطیہ کردہ زمین پر بنا ہے۔پیر اقبال شاہ نے لاہور سے گریجویشن کیا ہے، ان کا ذریعہ معاش زمینداری ہے۔ الیکشن کمیشن میں انہوں نے 9 کروڑ 4 لاکھ 85 ہزار 123 روپے کے اثاثہ جات ظاہر کئے ہیں۔وہ 2005 میں تحصیل ناظم منتخب ہوئے اور حالیہ بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین یونین کونسل منتخب ہوئے اور اب حالیہ ضمنی الیکشن میں انہوں نے یونین کونسل کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے کر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا اور جہانگیر ترین کے بیٹے کو شکست دی۔

ایک اور ذرائع کے مطابق اقبال شاہ کے دادا علاقے کے نہایت نیک نام مخیر انسان تھے، تعلیم اور صحت کے میدان میں انہوں نے بہت خدمات انجام دیں، اقبال شاہ کے والد کو مقامی سطح پر سر سید جیسی تعلیمی خدمات انجام دینے والا شخص کہا جاتا تھا، انہوں نے اپنی زمین دے کر علاقے میں سکول بنایا، اپنے خرچ سے اس کی تعمیر کرائی، سات ایکڑ ذاتی اراضی دے کر اسے ہائر سکینڈری سکول بنوایا ، کہا جاتا ہے کہ وہ ضلع بھر سے بہترین استاد ڈھونڈ کر ان کی منت کر کے اپنے علاقے کے سرکاری سکول میں لے آتے اور اسے پورے ضلع کا مثالی سکول بنا دیا تھا،علاقے میں ان کا احترام ہے اور ان کاذاتی ووٹ چالیس پچاس ہزار کے قریب سمجھا جاتا ہے، ان کا ایک بیٹا عامر اقبال شاہ لودھراں سے ایم پی اے ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی