ہائی کورٹ میں پارکنگ پلازہ تعمیر نہ کیا تواورنج لائن منصوبہ روک دیں گے ،ہائی کورٹ بار کی حکومت اور ایل ڈی اے کو دھمکی

ہائی کورٹ میں پارکنگ پلازہ تعمیر نہ کیا تواورنج لائن منصوبہ روک دیں گے ،ہائی ...
ہائی کورٹ میں پارکنگ پلازہ تعمیر نہ کیا تواورنج لائن منصوبہ روک دیں گے ،ہائی کورٹ بار کی حکومت اور ایل ڈی اے کو دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ بار نے وکلا ءکے لئے ہائی کورٹ میں پارکنگ پلازہ تعمیر کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کو 48گھنٹے کی مہلت دے دی سیکرٹری لاہور ہائی کورٹ بار عامر سعید راں نے حکومت پنجاب اور ایل ڈی اے کو مراسلہ بھیج دیا ہے ۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت اور ایل ڈی اے نے پارکنگ پلازہ تعمیر نہ کیا تو اورنج لائن منصوبہ روک دیں گے،پنجاب حکومت اور ایل ڈی اے حکام مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں ،انہوں نے خط میں لکھا ہے متعدد یقین دہانی کے باجود پارکنگ پلازہ نہیں بنایا گیا ،اب خالی یقینی دہانی سے کام نہیں چلے گا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں