ہائیکورٹ نے لیسکو میں چیف فنانشل آفیسر کی تعیناتی تاحکم ثانی روک دی

ہائیکورٹ نے لیسکو میں چیف فنانشل آفیسر کی تعیناتی تاحکم ثانی روک دی
ہائیکورٹ نے لیسکو میں چیف فنانشل آفیسر کی تعیناتی تاحکم ثانی روک دی

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے لیسکو میں چیف فنانشل آفیسر کی تعیناتی تاحکم ثانی روک دی ۔

عدالت نے عہدے کی تقرری کے لئے دئیے گئے حکومتی اشتہار کو معطل کرتے ہوئے حکومت سے تحریری جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے محمد بخش کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزارکے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ حکومت نے چیف فنانشل آفیسر کی بھرتی کے لئے اشتہار دیا ہے ،درخواستگزار وکیل نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ قانون کے مطابق محکمہ کے افسران ہی ترقی حاصل کرنے کے بعد اس عہدے پر فائزہو سکتے ہیں محکمے کے ملازمین کو اس عہدے کی تقرری کے لئے موقع نہ دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،درخواستگزاروکیل نے بتایا کہ عہدے کے لئے اشتہار دینا حکومتی بدیانتی ہے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ اس سے قبل بھی اسی عہدے کے لئے یہی طریقہ کار اپنایا گیا اور محکمے کو کروڑوں کی کرپشن کا سامنا کرنا پڑا،وکیل نے استدعا کی کہ عدالت لیسکو میں چیف فنانشل افیسر کی تعیناتی کے لئے دئیے گئے اشتہار کو کالعدم قرار دے اور محکمے کے افسران میں سے سینئر ترین افسر کا اس عہدے پر تقرر کرنے کا حکم دے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...