گردہ سکینڈل میں سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کے بھانجوں کی ضمانتیں منظور

گردہ سکینڈل میں سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کے بھانجوں کی ضمانتیں منظور
گردہ سکینڈل میں سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کے بھانجوں کی ضمانتیں منظور

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے گردہ فروخت سیکنڈل میں ملوث مرکزی ملزمان ڈاکٹر نجف ریاض اور کشف ریاض کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔

ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے گردہ فروخت سیکنڈل میں ملوث ملزمان ڈاکٹر نجف اور کشف کی جانب سے دائر قبل ازگرفتاری درخواست ضمانت کی سماعت کی، ملزما ن کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے جس میں ملزمان پرالزام ہے کہ دونوں بھائی مل کر ابراہیم ہسپتال چلا رہے تھے،جہاں گردوں کی غیر قانونی فروخت کا کام جاری تھا، ملزمان نے اپنے وکیل کی وساطت سے موقف اختیار کیا ان کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور وہ سابق گورنر چودھری سرور کے بھانجے ہیں، حکومت نے جھوٹے مقدمے میں ملوث کیاہے ، وہ بے گناہ ہیں،قبل ازگرفتاری عبوری ضمانت منظور کی جائے۔سرکاری وکیل پراسیکیوٹر مسعود نسیم نے ایف آئی اے کی جانب سے دلائل دیئے، عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہے ،مذکورہ کیس میں ملزمان غلام رسول ، شاہد رشید اور بشیر نے بھی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست بھی دائر کررکھی ہے جس پر سماعت جاری ہے ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...