قصور ویڈیوسیکنڈل کیس میں ملوث3مجرموں کو عمرقید اور 3،3لاکھ روپے جرمانے کی سزا ئیں سنا دی گئیں

قصور ویڈیوسیکنڈل کیس میں ملوث3مجرموں کو عمرقید اور 3،3لاکھ روپے جرمانے کی سزا ...
قصور ویڈیوسیکنڈل کیس میں ملوث3مجرموں کو عمرقید اور 3،3لاکھ روپے جرمانے کی سزا ئیں سنا دی گئیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد الیاس نے قصور ویڈیوسیکنڈل کیس میں ملوث3مجرموں کو عمرقید اور 3،3لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر چار میں قصور پولیس نے بچوں سے بداخلاقی کرنے کے سیکنڈل کیس میں ملوث 3 ملزمان حسام امیر، علیم آصف اور وسیم سندھوکا چالان پیش کررکھا تھا، عدالت میں کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی گئی، ملزمان کے خلاف گواہ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل امتیاز سپرا نے گواہوں کو پیش کیا، فاضل جج نے گزشتہ روز وکلاءو فریقین کے دلائل سننے کے بعد مجرموںحسام امیر، علیم آصف اور وسیم سندھو کو مذکورہ بالا سزائیں سنا دی ہیں،ان کے خلاف قصور پولیس نے 2015ءمیں مقدمہ درج کیا تھا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور