’بلین ٹری سونامی ‘کا دعویٰ لیکن دراصل کتنے درخت لگائے گئے ؟ تہلکہ خیز انکشاف منظر عام پر

’بلین ٹری سونامی ‘کا دعویٰ لیکن دراصل کتنے درخت لگائے گئے ؟ تہلکہ خیز ...
’بلین ٹری سونامی ‘کا دعویٰ لیکن دراصل کتنے درخت لگائے گئے ؟ تہلکہ خیز انکشاف منظر عام پر

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے خیبر پختون خواہ میں دو ارب درخت لگانے کا دعویٰ کیا گیا لیکن اب اس کی ’کلی ‘کھل گئی ہے اور نجی ٹی وی چینل نے ایسے دستاویزات کھوج نکالے ہیں کہ جان کر آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی ۔

تفصیلات کے مطابق بلاشبہ اپنی افادیت اور اہمیت کے اعتبار سے کے پی کے میں ایک ارب پودوں کی شجرکاری ایک انقلابی اقدام تصور کیا جا رہا تھا جسے تجزیہ کار دوسرے صوبوں کے لئے قابل تقلید قرار دہے تھے۔دستاویزی حقائق کے مطابق شجرکاری کے اس منصوبے میں سنگین کرپشن، بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ اصل میں صرف20فیصد یعنی24کروڑ پودوں کی شجرکاری ہوئی۔ 75کروڑ 90لاکھ پودے وہ ہیں جو قدرتی طور پر خود بخود ا±گتے ہیں۔ اس میں کسی انسانی کوشش کا کوئی دخل نہیں ہوتا۔ 24کروڑ پودوں میں سے بھی 15کروڑ 30لاکھ وہ ہیں جو لوگوں میں مفت تقسیم کئے گئے۔

اس طرح ساڑھے بارہ ارب روپے کے اس پراجیکٹ میں نرسریوں کے انتخاب سے لے کر پودوں کی خریداری، تقسیم اور شجرکاری میں افسوسناک بے قاعدگیاں پائی گئیں، کام کی نگرانی نچلے درجے کا عملہ کرتا رہا جو اپنے فرائض شفاف طریقے سے ادا نہ کرسکا چنانچہ 3سو سے زائد اہلکاروں کو کرپشن کے الزامات میں برطرف کر دیا گیا ۔ اپوزیشن پارٹیوں خصوصاً اے این پی نے منصوبے کے اخراجات پر سوالات اٹھائے ہیں اور نیب سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : قومی