’’ میاں صاحب آپ نے یہ کام جو کیا وہ ٹرننگ پوائنٹ تھا ‘‘طلال چوہدری نے ایسی بات کہہ دی کہ نواز شریف کے لئے ہنسی چھپانا ممکن نہ رہا

’’ میاں صاحب آپ نے یہ کام جو کیا وہ ٹرننگ پوائنٹ تھا ‘‘طلال چوہدری نے ایسی ...
’’ میاں صاحب آپ نے یہ کام جو کیا وہ ٹرننگ پوائنٹ تھا ‘‘طلال چوہدری نے ایسی بات کہہ دی کہ نواز شریف کے لئے ہنسی چھپانا ممکن نہ رہا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی یہ کامیابی نہیں کہ وہ آئندہ الیکشن میں دو تہائی اکثریت لے کر حکومت بنائے ،اگر نواز شریف کی واپسی نہ ہوئی تو ہماری کوئی کامیابی نہیں ،نواز شریف کا موٹر وے کی بجائے جی ٹی روڈ سے واپسی کا فیصلہ ٹرننگ پوائنٹ تھا ،اس موقع پر میاں نواز شریف نے انہیں ٹوکتے ہوئے کہا کہ ’’کہاں ہیں وہ بندے جو مجھے کہہ رہے تھے کہ موٹر وے پر جائیں ؟اگر کوئی یہاں بیٹھا ہوا ہے تو ہاتھ کھڑا کرے ‘‘ جس پر ہال قہقہوں سے گونج اٹھا جس پر نواز شریف کا کسی کا نام لئے بغیر کہنا تھا کہ ایک صاحب نے تو مجھے یہ بھی کہا تھا کہ آپ جہاز لیں اور لاہور چلے جائیں ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی موجودگی میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب آپ نے لاہور جانا تھا تو پہلے فیصلہ ہو چکا تھا کہ آپ موٹر وے سے جائیں گے لیکن آپ نے دوبارہ فیصلہ کیا کہ آپ جی ٹی روڈ سے ہی جائیں گے ،وہ ٹرننگ پوائنٹ تھاجب آپ جی ٹی روڈ سے گئے ،کوئی ہمیں کہہ رہا ہے کہ ہم اگلے انتخابات میں دو تہائی اکثریت ملے گی ،اگلی حکومت بنائیں گے ،الیکشن ہم جیت جائیں گے لیکن یہ سب چیزیں ثانوی حیثیت رکھتی ہیں، ن لیگ کی نہیں اس بیانئے کی جیت نواز شریف کی واپسی ہے اور کوئی جیت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپ نے(نواز شریف نے ) پہلی مرتبہ ہمیں یہ فرق بتایا ہے کہ غلامی اور حکومت میں فرق ہوتا ہے  ،اگلے 5 دس سال کی تو پہلے ہی آفر ہو رہی ہے لیکن  حکومت وہ ہے جس میں عوام کے مینڈیٹ کو صیح طرح ٹرانسلیٹ کریں اور وہ تب ہی ہو سکتا ہے کہ جب آپ کے پاس کوئی اختیار ہو اور آپ کی ٹانگیں وہ لوگ نہ کھینچیں جنہیں آپ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے،لوگ باتیں بھول جاتے ہیں لیکن اگر صرف پچھلے چار پانچ ماہ دیکھ لیں تو کسی نے اپنوں سمیت  کمی نہیںکیکہ آپ کو نہ روکا  جائے کہ کسی طرح آپ اس راستے پر نہ چلیں ۔انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کی نیک نیتی اور آپ کے اندر کا حوصلہ ہے ،آپ کی والدہ سمیت پورے پاکستان کے لوگوں کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر 2018 کا صرف الیکشن جیتنا اور حکومت بنانی ہے تو پھر اس جدوجہد کا کوئی فائدہ نہیں حکومت ویسے بھی بن جائے گی ،ہماری جیت صرف اس میں ہے کہ میاں نواز شریف واپس آئے اس کے علاوہ ہماری جیت کوئی نہیں ہے ۔طلال چوہدری کی تقریر اور  تقریب میں موجود رہنماؤں اور ن لیگ کے کارکنوں کی تائید کے موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی خوشی دیدنی تھی اور وہ اپنے ساتھیوں کے خیالات پر خوشی سے سرشار نظر آئے۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...