حکمران آئین سے اسلامی دفعات نکال کر صیہونی لابی کو خوش کرنا چاہتے ہیں:سینیٹر سراج الحق

حکمران آئین سے اسلامی دفعات نکال کر صیہونی لابی کو خوش کرنا چاہتے ہیں:سینیٹر ...
حکمران آئین سے اسلامی دفعات نکال کر صیہونی لابی کو خوش کرنا چاہتے ہیں:سینیٹر سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عدالتوں کے حکم اور عوام و سیاسی جماعتوں کے بار بار تقاضے کے باوجود حکومت نے راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ پیش نہ کرکے ثابت کردیاہے کہ حکومت عوام سے کچھ چھپارہی ہے جس کا مطلب ہے کہ حکمرانوں نے جان بوجھ کر ختم نبوت کی آئینی دفعات اور حلف کو بدلنے کی جسارت کی۔حکمران آئین سے اسلامی دفعات نکال کر صیہونی لابی کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔ملک کا اسلامی تشخص ختم کرنے اور حضرت محمد ﷺ کی ختم نبوت کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔جب تک حکومت راجہ ظفر الحق کی رپورٹ سامنے نہیں لائے گی عوام کے اندر حکمرانوں کے خلاف نفرت اور بے چینی بڑھتی رہے گی۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکمران لوگوں کے ایمان اور عقیدے سے کھیل کر اپنی دنیا و آخرت تباہ کررہے ہیں اور ذلت و گمراہی کی تمام حدیں پھلانگ گئے ہیں،عوام حضور ﷺ کی ختم نبوت کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں نچھاو رکرنااپنے لیے سعادت اور بخشش کا ذریعہ سمجھتے ہیں ، حکمرانوں کو عالمی ایجنڈے کی تکمیل کا خیال دل سے نکال کر اپنے جرم کا اقرار کرنااور مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ختم نبوتﷺ کا معاملہ اتنا حساس ہے کہ اگر حکمرانوں نے ہٹ دھرمی نہ چھوڑی اور مجرموں کو بچانے اور ان کی سرپرستی میں لگے رہے تو ان کو چھپنے کے لیے کوئی ٹھکانہ نہیں ملے گا،حکمران اپنے ہاتھوں ذلت و رسوائی کی قبر کھود رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی عادت بن گئی ہے کہ جب تک لوگ ہزاروں کی تعداد میں نکل کر سڑکوں پر نہ بیٹھ جائیں کوئی مقدمہ درج ہوتا ہے نہ مجرموں کو پکڑا جاتا ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے کراچی کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور معاشی حب ہے،کراچی کے شہری زخم خوردہ ہیں، جماعت اسلامی کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی،جماعت اسلامی نے پہلے بھی کراچی کے عوام کی نمائندگی کا حق ادا کیا اور آئندہ بھی ان کے زخموں پر مرہم رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ کراچی پچھلے 28سال سے تاریکیوں میں ڈوبا ہوا ہے،جماعت اسلامی اسے دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائے گی،کراچی کے عوام کی آرزوؤں کا خون ہوا،جماعت اسلامی ان کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی اور جس طرح پروفیسر غفور احمد،عبدالستار افغانی اور نعمت اللہ خان نے اس شہر کی خدمت کی ہے  اسے جاری رکھے گی۔

مزید :

قومی -