دبئی کی سڑک پر کھڑی پاکستانی خاتون کی یہ گاڑی، لیکن یہ خاتون خود کہاں ہے؟ جواب جان کر ہرپاکستانی کی آنکھیں نم ہوجائیں

دبئی کی سڑک پر کھڑی پاکستانی خاتون کی یہ گاڑی، لیکن یہ خاتون خود کہاں ہے؟ ...
دبئی کی سڑک پر کھڑی پاکستانی خاتون کی یہ گاڑی، لیکن یہ خاتون خود کہاں ہے؟ جواب جان کر ہرپاکستانی کی آنکھیں نم ہوجائیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک پاکستانی خاتون کے ساتھ گزشتہ روز ایک ایسا المناک واقعہ پیش آ گیا کہ جس کے متعلق جان کر ہر کسی کی آنکھیں نم ہو گئی ہیں۔ یہ بدقسمت خاتون بھی اس عمارت میں مقیم تھیں جہاں آگ لگنے کے بعد دھوئیں سے دم گھٹنے کے باعث پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے۔ 

خلیج ٹائمز کے مطابق عمارت میں آگ گزشتہ روز علی الصبح لگی جس کے نتیجے میں دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے پانچ افراد موت کے منہ میں چلے گئے، جن میں دو بچے بھی شامل تھے۔ مرنے والوں میں 40 سالہ پاکستانی خاتون غزل بھی شامل تھیں۔ ان کی ایک قریبی سہیلی کے بھائی نے اس اندوہناک حادثے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا ’’میری بہن کی غزل سے ملاقات جمعہ کے روز ہوئی تھی۔ صبح کے وقت مجھے بہن کی کال آئی او رانہوں نے کہا کہ غزل کے بارے میں معلوم کرو کیونکہ ان کے فون سے کوئی جواب موصول نہیں ہورہا۔ جب میں ان کی رہائش گاہ پر پہنچا تو اس حادثے کے بارے میں معلوم ہوا۔ ان کی گاڑی باہر اسی جگہ پر کھڑی ہے جہاں وہ اسے روز کھڑی کرتی تھیں لیکن افسوس کہ اب وہ اس دنیا میں نہیں ہیں۔‘‘ 

قریبی مارکیٹ میں کام کرنے والے عبداللہ نامی شخص نے بتایا کہ اس عمارت میں ایک مراکشی خاتون بھی رہائش پذیر تھیں جو روزانہ اپنے بچوں کو سکول لیجاتی اور واپس لاتی ہوئی نظر آتی تھیں۔ ارد گرد کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں اس حادثے کے بارے میں رات کے وقت بالکل خبر نہیں ہوئی اور صبح بیدار ہونے پر ہی اس کے بارے میں پتہ چل سکا۔

مزید : عرب دنیا