’’عمران خان صاحب کیونکہ آپ بہت مصروف ہیں اس لیے آپ سے بات کرنے کیلئے یہ راستہ اپنانا پڑا‘‘ صحافی وجاہت خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کر دی ،ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان کے ہوش اڑا دیئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نوازشریف جب سے نااہل ہوئے ہیں اس کے بعد سے لے کر اب تک ن لیگ ضمنی انتخابات میں کامیابی سمیٹتی جارہی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کو مسلسل ناکامیوں کا سامناہے اور گزشتہ روز کے ضمنی انتخاب نے تو پی ٹی آئی کو ہلاکر رکھ دیاہے اور اسی صورتحال کے پیش نظر معروف صحافی وجاہت سعید خان بھی کافی برہم نظر آ رہے ہیں اور انہوں نے عمران خان کی خوب کلاس لے ڈالی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وجاہت سعید خان نے ویڈیو پیغام جاری کیاہے جس میں وہ ایک سڑک پر کھڑے ہیں اور انہوں نے عمران خان کو خوب کھری کھر ی سناتے ہوئے جاگنے کی اپیل کی ہے ۔وجاہت سعید خان کا کہناتھا کہ ’میں وجاہت خان ہوں اور عمران خان صاحب آپ کو سلام پیش کرتاہوں یہ پیغام بھی آپ کیلئے ہے کیونکہ آپ ملتے نہیں ہیں ، آپ تک رسائی ممکن نہیں ہوتی اس لیے یہ طریقہ اپنانا پڑا ،لودھراں کے بعد آپ شائد کافی افسوس کے عالم میں ہیں اس لیے یہ راستہ اختیار کیا تاکہ آپ سے گفتگو ہو سکے ،خان صاحب لودھراں میں جو ہوا وہ ہونا ہی تھا کیونکہ آپ کی سیاسی جماعت یہاں پر کہیں نظر ہی نہیں آئی ،یہ جو پانچ سال پرانا طریقہ ہے کہ ہفتے میں ایک جلسہ کر لو اور ایک انٹرویو دیدو یہ طریقہ 2012 تک چلتا تھا اب نہیں کیونکہ پاکستان میں تبدیلی آ چکی ہے اور یہ ثابت ہو گیاہے لیکن عجیب بات یہ ہے کہ پاکستان کی وہ جماعت جو تین بار وزیراعظم بننے والے شخص کو نااہل کروانے میں ذمہ دار ہے اس کے لیڈر ایسا رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں ، وہ صبح اٹھتے ہیں ، پاﺅں میں وزن لگاتے ہیں ،جاگنگ کرتے ہیں اور دوپہر تک ’ہوڈ ‘پہن کر میٹنگ ہوتی ہے ،کالے چشمے لگائے ہوتے ہیں اور گرین ٹی چل رہی ہو تی ہے ،جیسے اولمپک کی ٹریننگ ہو رہی ہے اور الیکشن کا سال نہیں ہے ،مجھے معاف کیجیے گا خان صاحب ایسے کام نہیں چلے گا کیونکہ دوسری سائیڈ یہ جانتی ہے کے اسے کیا کرناہے ،جیسے ہی وہ نااہل ہوااسے تو پلاسٹک سرجری کروا کر اور نام تبدیل کر کے ملک چھوڑ کر چلے جانا چاہیے تھا لیکن اس نے کیا کر دیا ،وہ سیاستدان ہے اسے پتہ تھا کہ اس نے کیا کرناہے ،اس نے لوگوں کو بے وقوف بنایا اور نعرہ لگایا کہ ’مجھے کیوں نکالا ‘اور آپ پچھلے سال جا کر نتھیا گلی میں آرام فرمانے لگ گئے ،اس کا نعرہ مہم بن گیا اور وہ مہم سیاسی جنگ میں تبدیل ہو گئی ،وہ ایک کے بعد ایک الیکشن جیتتا رہا اور آپ بیان دیتے رہے کہ ضمنی انتخاب کی کوئی اہمیت نہیں ،خان صاحب یہ اہمیت رکھتا ہے کیونکہ آپ وزیراعظم کے امیدوار ہیں آپ کس طرح ایک کے بعد ایک الیکشن ہار سکتے ہیں ۔‘
وجاہت خان کا کہناتھا کہ آپ نے جس طرح اپنے ارد گرد ’لال ٹیپ ‘لگا رکھی ہے ،جس قسم کی آپ کو انٹیلی جنس ملتی ہے ،جس طرح کی فیڈ بیک آپ کو دی جاتی ہے ،اس سے آپ کی زندگی میں فیس بک ،ٹویٹر ، انسٹا گرام ،جاگنگ ،شیرو اور شادیوں کے علاوہ کچھ نظر ہی نہیں آتا جو آپ کے نزیدیک اہمیت رکھتا ہو ،آپ کو کیا ہو گیاہے ،کراچی کو دیکھیں اس کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پچھلے 72 گھنٹوں میں تباہ ہو گئی ہے لیکن آپ کہیں نظر نہیں آئے ،ابھی یہاں پر ہم نے آپ کے بندے سے بات کی اور پوچھا کہ آپ کا قائد کیوں نہیں آتا ، وہ کہتاہے کہ مجھے پتا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے جس طرح کے شاہ سے زیادہ وفادار شاہ رکھے ہوئے ہیں ، یہ جو آپ نے نام نہاد ہاورڈ اور آکسفورڈ والا مجمعہ ہے ، انہیں آپ میڈیا پروفیشنلز کے طور پر پلان بنا کر دیں کہ ہم نے یہ کرناہے ،ٹائمز آف لندن کا صحافی آپ کو اپنی سٹوری میں طالبان خان کہتاہے ،یہ آپ کی میڈیا ٹیم ہے یہ آپ کے لوگ ہیں ؟،آپ درخت گنواتے ہیں ،آپ کے درختوں کی کسی کو پرواہ نہیں ہے ،پنجاب اور کراچی کھلا پڑا ہے ۔آپ کے قریبی لوگوں کی سب سے بڑی ترجیح یہ ہوتی ہے کہ جلسے میں قریبی نشست کس کی ہو گی ،ہیلی کاپٹر میں آپ کے ساتھ کون بیٹھے گا ،آپ کی سیاست اس پر چلتی ہے ،خان کے ساتھ زیادہ ڈنڈ کون مارے گا ۔صحافی کا کہناتھا کہ آپ لوگ جاگیں آپ کی عوام تک رسائی مریم نواز اور حمزہ سے زیادہ ہے ۔ غیر یقینی سی بات ہے کہ جو بندہ نااہل ہواہے وہ دندناتا پھر رہاہے اور جس نے اسے نااہل کروایاہے وہ مار کھاتاہے ہو اپھر رہاہے ،وہ شادیاں کر رہاہے یا نہیں کر رہا، سکینڈل بن رہے ہیں ،آپ کامیڈیا پلان تتر بتر ہے ،آپ کی پارٹی پانچ سال پہلے زیادہ مضبوط ہو ا کرتی تھی ،آپ نے شریف فیملی کو کھلا میدان دیاہے ،جاگیں خان صاحب ،اپنا چشمہ اتاریں کیونکہ اگر آپکی پارٹی ختم ہوئی تو یہ جمہوریت کا نقصان ہو گا ،مقابلہ پاکستان کیلئے اچھی چیز ہے ۔
ویڈیو دیکھیں: