علی ترین کو ہرانے والے پیر اقبال شاہ خود کونسی گاڑی پر سفر کرتے ہیں ؟ جان کر جہانگیر ترین کے پورے خاندان کو اس ہار پر یقین نہیں آ ئے گا

علی ترین کو ہرانے والے پیر اقبال شاہ خود کونسی گاڑی پر سفر کرتے ہیں ؟ جان کر ...
علی ترین کو ہرانے والے پیر اقبال شاہ خود کونسی گاڑی پر سفر کرتے ہیں ؟ جان کر جہانگیر ترین کے پورے خاندان کو اس ہار پر یقین نہیں آ ئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لودھراں(ڈیلی پاکستان آن لائن )لودھراں کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے غیر معروف امیدوار پیر اقبال شاہ نے جہانگیر ترین کے معروف بیٹے علی ترین کو انتہائی دردناک شکست سے دو چار کر دیاہے تاہم ن لیگ کے امیدوار کے حوالے سے ایسی معلومات سامنے آ ئی ہے جوکہ ان کی سادگی کو بھی بیان کرتی ہیں ، پیر اقبال شاہ کے ذاتی استعمال میں صرف ایک 2009 ماڈل کی گاڑی ہے جبکہ ان کے اثاثے 9 کروڑ 4 لاکھ 85 ہزار روپے ہیں جو کہ جہانگیر ترین کے مقابلے میں ریت کے زرے برابر بھی نہیں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پیر اقبال شاہ قریشی حلقے میں سماجی شخصیت کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں، ان کے دو بیٹے ہیں جن میں سے ایک رکن صوبائی اسمبلی ہے، وہ لوگوں پر دم درود کرتے ہیں اور لوگ ان سے عقیدت بھی رکھتے ہیں۔ ان کے ذاتی استعمال میں صرف ایک 2009 ماڈل کی گاڑی ہے۔پیر اقبال شاہ نے لاہور سے گریجویشن کیا ہے، ان کا ذریعہ معاش زمینداری ہے۔ الیکشن کمیشن میں انہوں نے 9 کروڑ 4 لاکھ 85 ہزار 123 روپے کے اثاثہ جات ظاہر کئے ہیں۔وہ 2005 میں تحصیل ناظم منتخب ہوئے اور حالیہ بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین یونین کونسل منتخب ہوئے۔یونین کونسل کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے کر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا ہے اور جہانگیر ترین کے بیٹے کو شکست دی۔
جبکہ دوسری جانب پیر اقبال شاہ سے شکست کھانے والے علی خان ترین جہانگیر ترین کے اکلوتے بیٹے اور تین بہنوں کے بھائی ہیں۔علی ترین شادی شدہ اور ایک بچی کے والد ہیں، ان کے والد جہانگیر ترین رکن قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری بھی رہے جہانگیر ترین نے اپنے بیٹے کو دو سماجی اداروں لودھراں پائلٹ پروجیکٹ اور ترین ایجوکیشن فاونڈیشن کا چیف ایگزیکٹو بنا رکھا ہے۔علی خان ترین کے اثاثہ جات کی مالیت تین ارب 63 کروڑ 31 لاکھ 91 ہزار 33 روپے ہے۔ علی ترین نے بی بی اے کینیڈا سے کیا، لندن سے ایم بی اے کیا۔جہانگیر ترین ایک سرمایہ دار، شوگر ملوں کے مالک، ذاتی جہاز رکھنے والے، منجھے ہوئے سیاستدان اور تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری بھی رہے۔