فاروق ستار اگر پیپلزپارٹی میں آنا چاہتے ہیں تو ہم انہیں کو خوش آمدید کہیں گے:ضیاء الحسن لنجار

فاروق ستار اگر پیپلزپارٹی میں آنا چاہتے ہیں تو ہم انہیں کو خوش آمدید کہیں ...

کراچی ( صباح نیوز) سندھ کے وزیر قانون و جیل خانہ جات ضیاء الحسن لنجار نے بچہ جیل میں منعقد فٹبال میچ کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچہ جیل میں قیدی بچوں سے دوسرے باہر سے آئے بچون نے اچھا فٹبال میچ کہیلا ہے، ایسے پروگرامز دیگر شہرون میں بھی منعقد کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار اگر پیپلزپارٹی میں آنا چاہتے ہیں تو ہم انہیں کو خوش آمدید کہیں گے، فاروق ستار ایک اچھے سیاستدان ہیں، ان کے لیے پیپلزپارٹی کے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے اچھے سیاسی لوگ پیپلزپارٹی میں آنا چاہتے ہیں تو ہمارے ان کے لیے دروازے کھلے ہیں,فاروق ستار چاہیں تو وہ پیپلزپارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں,ایم کیو ایم اب ختم ہوچکی ہے, فاروق ستار کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤن کا پیپلزپارٹی سے رابطے کا مجھے علم نہیں ہے، متحدہ میں ہونے والی دھڑے بندی نے کراچی کے عوام کو نقصان پہنچایا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سندھ حکومت نے جیلوں کی صورتحال کو بہتر بنایا ہے،کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی کھیل کے پروگرام منعقد کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جیل مینیوئل میں نیا ایکٹ لائیں گے تاکہ عام قیدیوں کو قانون کے مطابق سہولیات دی جائیں، خواتین اور بچہ قیدیوں کو یہاں ہنر اور سپورٹس کی تعلیم دی جاتی ہے،ہماری کوشش ہے کہ خواتین اور بچہ قیدی جب سزا مکمل کرکے باہر جائیں تو وہ جرائم نہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچہ جیل کے کھیل کے میدان کو وزیر سپورٹس نے صیح کرکے نہ دیا تو ہم بنوائیں گے۔تقریب میں جسٹس رٹائڑد ناصر اسلم زاہد، وزیر سپورٹس، آئی جی جیل خانہ جات اور دیگر افسران شریک تھے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...