کانگریس کے صدر راہول گاندھی کی ریلی میں رقم کی تقسیم

کانگریس کے صدر راہول گاندھی کی ریلی میں رقم کی تقسیم

نئی دہلی(صباح نیوز)بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع کوپال میں کانگریس کے صدر راہول گاندھی کی ریلی میں شرکت کرنے کیلئے لوگوں کو لالچ کے طور پر رقم دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رقم تقسی کرنے کے سلسلے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو ئی ہے جس میں ایک شخص کو رقم تقسیم کرتے ہو ئے دکھایا گیا ہے۔واضح رہے کہ راہول گاندھی نے انتخابی مہم کے تحت کرناٹک میں بھی ایک ریلی میں عوام سے خطاب کیا تھا جس میں عوام کو رقم دے کر شرکت پر اکسایا گیا۔یہ ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد راہول گاندھی کے لئے شرمندگی کا باعث بن گئی ہے اور انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...