فاروق ستار کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں،وہ ہونے والی تقسیم پر افسردہ ہیں :کامران ٹسوری

فاروق ستار کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں،وہ ہونے والی تقسیم پر افسردہ ہیں ...
فاروق ستار کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں،وہ ہونے والی تقسیم پر افسردہ ہیں :کامران ٹسوری

  

کراچی ( صباح نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کامران ٹسوری نے کہا کہ فاروق ستار کا نہ کوئی مطلب ہے نہ ذاتی ایجنڈا، لاپتہ کارکنان کی فیملیز فاروق بھائی کے لئے دعائیں کررہی ہیں،صادق اور امین کا فیصلہ ایم کیوایم کے کارکنان کریں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئےکامران ٹسوری نے کہا کہ اے پی ایم ایس او کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ وہ فاروق ستار کے ساتھ نہیں ہے،احسن غوری انچارج اے پی ایم ایس او تھوڑی دیر میں چلنے والی افواہوں کی تردید میڈیا پر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سلمان مجاہد نے ایم کیوایم ابھی دوبارہ جوائین کیا ،اپنے حوالے سے لگنے والے الزامات کے حوالے سے وہ خود جواب دیں گے، فاروق ستار آج بھی دل میں دکھ لیے بیٹھے ہیں اور تقسیم پر افسردہ ہیں سب کو ملکر کام کرنا چاہیے ۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی