حمزہ علی عباسی کے بعد ایک اور اداکارہ پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر بن گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ کی سب سے زیادہ پسند کی جانی والی ٹیم پشاور زلمی نے حمزہ علی عباسی کے بعد اداکارماہرہ خان کو بھی اپنی ٹیم کابرانڈ ایمبیسڈر بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سیزن تھری کو شروع ہونے میں کچھ روز باقی رہ گئے ہیں جس کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہے جبکہ پاکستان سپر لیگ میں لوگوں میں سب سے زیادہ مقبولیت رکھنے والی ٹیم پشاور زلمی نے پاکستانی ا داکار حمزہ علی عباسی کے بعد اب اداکارہ ماہرہ خان کو بھی اپنی ٹیم کا برانڈ ایمبیسڈر بنا دیا ہے۔ اداکارہ نے خود اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر پشاور زلمی کی جرسی پہنے ہوئے تصویر شیئر کی اور ساتھ پیغام جاری کیا کہ وہ پشاور زلمی کا حصہ بننے پر بہت پرجوش ہے۔