پی ایس ایل چیمپئنز پشاور زلمی کی نئی کٹ لانچ ، ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی برانڈ امبیسیڈر مقرر 

پی ایس ایل چیمپئنز پشاور زلمی کی نئی کٹ لانچ ، ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی ...
پی ایس ایل چیمپئنز پشاور زلمی کی نئی کٹ لانچ ، ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی برانڈ امبیسیڈر مقرر 

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ایس ایل چیمپئنز پشاور زلمی کی نئی کٹ لانچ کردی گئی ہے جبکہ پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی پشاور زلمی کے برانڈ امبیسیڈر مقرر کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ چیمپئنز پشاور زلمی نے لاہور میں ہونیوالی رنگارنگ تقریب میں اپنی نئی کٹ لانچ کی،پی ایس ایل کی دفاعی چیمپین پشاور زلمی کی جانب سے منعقد ہونیوالی اس تقریب میں پشاور زلمی کے چیئر مین جاوید آفریدی ، صدر ظہیر عباس، پی سی بی چیرمین نجم سیٹھی ، سابق چیرمین پی سی بی شہریار خان بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

پشاور زلمی کے ایمبیسڈر ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی کے ہمراہ پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے ریمپ واک کرکے کٹ کی رونمائی کی جبکہ معروف راک بینڈ "کال" Call نے پشاور زلمی کے آفیشل گانا "ہم زلمی " بھی پیش کیا گیا ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : کھیل