شیخ رشید کو ضد نہیں کرنی چاہئے ، ریاض فتیانہ بھی اپنے موقف پر ڈٹ گئے

شیخ رشید کو ضد نہیں کرنی چاہئے ، ریاض فتیانہ بھی اپنے موقف پر ڈٹ گئے
شیخ رشید کو ضد نہیں کرنی چاہئے ، ریاض فتیانہ بھی اپنے موقف پر ڈٹ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہاہے کہ شیخ رشیدکوضدنہیں کرنی چاہئے، دنیاکی کسی پارلیمنٹ میں وزیرپی اے سی کاممبرنہیں ہوتا، اگروزیرپی اے سی کاممبربن جائے تودیگرممبران آزادانہ کام نہیں کرسکتے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ریاض فتیانہ نے کہاہے کہ شیخ رشیدکوضدنہیں کرنی چاہئے، میں تیسری بارقومی اسمبلی کاممبربنا،3بارصوبائی اسمبلی کاممبررہا، 3 باروزیرخزانہ،تعلیم اوراطلاعات کاوزیربھی رہ چکاہوں اور تیسری بارپبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کاممبربناہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی اے سی مالی معاملات کودیکھتی ہے یہ احتساب کاادارہ ہے، دنیاکی کسی پارلیمنٹ میں وزیرپی اے سی کاممبرنہیں ہوتا، اگروزیرپی اے سی کاممبربن جائے تودیگرممبران آزادانہ کام نہیں کرسکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں پی اے سی کاممبرہوں،آج بھی سب کمیٹی اجلاس میں شرکت کی، میرے پی اے سی ممبرنہ ہونے سے متعلق سپیکرنے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا،شیخ رشیدممبربن جائیں گے تومیں اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا۔

مزید :

قومی -