”اس معاملے میں اتحاد ی ساتھ نہیں دیں گے“، تجزیہ کار حامد میر نے حکومت کودرپیش مشکل صورتحال کی نشاندہی کردی

”اس معاملے میں اتحاد ی ساتھ نہیں دیں گے“، تجزیہ کار حامد میر نے حکومت ...
”اس معاملے میں اتحاد ی ساتھ نہیں دیں گے“، تجزیہ کار حامد میر نے حکومت کودرپیش مشکل صورتحال کی نشاندہی کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حامد میر نے کہاہے کہ اس وقت بہت سے لوگ ہیں جو حکومت کو ناکوں چنے چبوانے کیلئے تیار بیٹھے ہیں، حکومت کیلئے بہت مشکل صورتحال ہے ، شہباز شریف کوعدم اعتماد کے ذریعے ہٹانا بہت مشکل ہوگا کیونکہ حکومت کے کچھ اتحادی اس کا ساتھ نہیں دیں گے۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ پارلیمنٹ کو پی اے سی کا یرغمال بنا دیاگیا ہے ، حکومت اور اپوزیشن اس معاملے پر باہم دست و گریباں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب شہباز شریف کوپبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی ممبر شپ دیدی گئی تو لگ رہا تھا کہ حکو مت نے دانشمندی کا مظاہرہ ہے لیکن گڑ بڑاس وقت شروع ہوئی جب عمران خان قومی اسمبلی میں آئے تو ان کو بولنے نہیں دیا گیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کی جانب سے بھی نامناسب رویہ ہے تو اپوزیشن نے بھی کچھ مناسب رویے کامظاہر ہ نہیں کیا ، حکومت کیلئے بہت مشکل صورتحال ہے ، شہباز شریف کوعدم اعتماد کے ذریعے ہٹانا بہت مشکل ہوگا کیونکہ حکومت کے کچھ اتحادی اس کا ساتھ نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو شہباز شریف کو چیئر مین پی اے سی سے ہٹانے کافیصلہ ترک کردینا چاہئے کیونکہ اس وقت بہت سے لوگ ہیں جو حکومت کو ناکوں چنے چبوانے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔

مزید : قومی