وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے گیس پر ریلیف کیلئے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے گیس پر ریلیف کیلئے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی
وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے گیس پر ریلیف کیلئے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاہے کہ حکومت نے گیس کے حوالے سے جوبھی سلیبز بنائے ہیں ، ان پر نظر ثانی ہونی چاہئے ، اس حوالے سے وزیراعظم نے کمیٹی بنادی ہے جس کے اجلاس ہورہے ہیں، اس سے عوام کو ضرور ریلیف دیا جائیگا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت نے پہلے دن سے کوشش کی ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جائیں کیونکہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے مہنگائی کا طوفان تیز ہونا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ایک ماہ کے زرمبادلہ کے ذخائر چھوڑ کر تحریک انصاف سے پورا بدلہ لیاتھا ، اب وزیر اعظم کے اقدامات کے نتیجے میں معاشی صورتحال میں تھوڑی سے بہتری آئی ہے ، جنوری کے مہینے میں ہماری بر آمدات میں اضافہ ہواہے اوردر آمدات نیچے آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے گیس کے حوالے سے جوبھی سلیبز بنائے ہیں ، ان پر نظر ثانی ہونی چاہئے ، اس حوالے سے وزیراعظم نے کمیٹی بنادی ہے جس کے اجلاس ہورہے ہیں، اس سے عوام کو ضرور ریلیف ملے گا ۔

مزید : قومی