صحافیوں کےجائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کرینگے :شوکت یوسفزئی

صحافیوں کےجائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کرینگے :شوکت یوسفزئی
صحافیوں کےجائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کرینگے :شوکت یوسفزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی وزیر اطلاعات  خیبر پختون خوا شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

صوبائی وزیر خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی نے صحافیوں اور صحافت کو جمہوریت کا ایک اہم ستون قرار دیتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں ان کا جائز مقام دلانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کے بعض اداروں سے صحافیوں کی بلاوجہ برطرفی نامناسب، صوبائی حکومت میڈیا مالکان کے مسائل کو بھی حل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔