”وزیر اعظم مان گئے ہیں کہ غریبوں کے ساتھ یہ کام ہو رہا ہے “، ناز بلوچ کا اظہارافسوس

”وزیر اعظم مان گئے ہیں کہ غریبوں کے ساتھ یہ کام ہو رہا ہے “، ناز بلوچ کا ...
”وزیر اعظم مان گئے ہیں کہ غریبوں کے ساتھ یہ کام ہو رہا ہے “، ناز بلوچ کا اظہارافسوس

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنماناز بلوچ نے کہاہے کہ افسوس کی بات ہے کہ وزیراعظم مان گئے ہیں کہ لوگوں کو گیس کے بل زائد آرہے ہیں، تحریک انصاف نے غریب طبقے کی بات کی لیکن حکومت نے کی غریبوں کیلئے کیا کیاہے ؟

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “ میں گفتگو کرتے ہوئے نازبلوچ نے کہا کہ افسو س کی بات ہے کہ وزیراعظم مان گئے ہیں کہ لوگوں کو گیس کے بل زائد آگئے ہیں، تحریک انصاف نے غریب طبقے کی بات کی لیکن حکومت نے کیا کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی نئی حکومت آتی ہے اس کا پہلے چھ مہینے کا عوام کے ساتھ تعلق بہت اچھا ہوتاہے ، اس حکومت نے پہلے سو دن میں یوٹرن پر یوٹرن لیا ، بجلی اورگیس کی قیمت مہنگی کردی، پٹرول مہنگا کردیا ۔

انہوں نے کہا کہ آج عوام مہنگائی کا سامنا کررہے ہیں، حکومت نے تعلیم اور صحت کے بجٹ میں بھی کٹ لگا دیاہے ، یہ پیسہ جو عوام سے نوچ نوچ کرلیا جارہاہے ، یہ پیسہ کہاں جارہاہے ؟

مزید : قومی