وزیراعظم نے گیس چوروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی

وزیراعظم نے گیس چوروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی
وزیراعظم نے گیس چوروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گیس سیکٹر سے متعلق امور پر اجلاس ہوا،جس میں وزیراعظم نے گیس چوری کے خلاف ملک گیر کریک ڈاون کرنے کی ہدایت کی ہے۔اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ملک کو اس وقت پچاس ارب روپے کی گیس چوری کا سامنا ہے۔حکام نے اعتراف کیا کہ اکانوے فیصد گیس صارفین کے بلوں میں بارہ سے پینتیس فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید : قومی